ابنا: يمن کي وزارت دفاع نے ايک بيان جاري کرکے بتايا ہے کہ صدارتي گارڈ کے ايک کمانڈر عبد اللہ الکليبي ، شمالي صنعا ميں ايک فوجي چھاوني پر قبائليوں کے حملے ميں ہلاک ہو گئے -خبروں کے مطابق اس حملے ميں چار مسلح افراد بھي ہلاک ہو گئے - صنعا کے شمال مشرق ميں صدارتي گارڈ کي بيت دہرہ چھاوني پر قبائيلوں کے حملے ميں اسي طرح دسيوں افراد زخمي بھي ہوئے ہيں اور قبائلي جنگجوؤں نے حملے کے بعد واپسي جاتے ہوئے تيس فوجيوں کو يرغمال بنا ليا ہے -............
/169